راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )مورگاہ موڑ کے قریب جہلم روڈ بیٹھی سڑک کی مرمت نہ ہو سکی۔ فوری مرمت نہ ہونے کے باعث جان لیوا حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔ سواں سے راولپنڈی آتے ہوئے مورگاہ موڑ کراس کرنے کے ساتھ روڈ بیٹھ چکی ہے ، تقریباً ایک ماہ قبل تھوڑی جگہ سے روڈ بیٹھی تھی جو اب تقریباً دو لائنوں تک پھیل چکی ہے اور گڑھا بڑھ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے یہاں پر روڈ کی کشادگی کیلئے کام جاری ہے ، این ایچ اے کو اس جگہ کی فوری مرمت کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ سڑک مزید خراب ہونے سے بچ سکے۔