پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان و ماڈل متھیرا نے سینئر اداکار معمر رانا کو بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو ان کی اہلیہ ان کے دفاع میں سامنے آگئیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں معمر رانا نے بھارتی اداکارہ کے حوالے سے بیان دیا تھا کہ بغیر میک آپ پریانکا کو پہچانا مشکل ہوگیا تھا جبکہ مذکوزہ پوڈکاسٹ ہوسٹ نے بھارتی اداکارہ کے رنگ روپ سے متعلق متنازع گفتگو کی۔
بعدازاں میزبان و ماڈل متھیرا نے ان دونوں کا شدید تنقید کانشانہ بنایا اور کہا کہ یہ لوگ کیسے کسی کے رنگ روپ پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے متھیرا نے لکھا کہ یہ لوگ کیسے کسی کے رنگ روپ پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔ ان سب کو یہ کیونکہ لگتا ہے کہ گھریلو ملازمہ ہونا بدصورتی کی علامت ہے، ہوسٹ کو شرم آنی چاہئے، کیونکہ ہم باحیثیت معاشرہ گورے رنگ کو بہتر بناکے پیش کرتے ہیں۔
متھیرا کی جانب سے تنقید کا نشانا بنائے جانے کے بعد فلمی اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز معمر رانا اپنے شوہر کا دفاع کرنے میدان آگئی۔
انہوں نے متھیرا کی انسٹا اسٹوری کو اپنی اسٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح یہ اتنا بڑا مسئلہ ہے نہیں جتنا بڑا اسے بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے شوہر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہوسٹ کی کوششوں کے باوجود معمر نے بھارتی اداکارہ کی نگت کے حوالے سے تبصرہ نہیں کیا، صرف اتنا کہا کہ میک آپ کے بغیر پریانکا کو پہچاننا مشکل ہوگیا تھا کیونکہ وہ مختلف دکھائی دیتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اداکارہ جب انسانی حقوق کی سفیر تھیں اور انہوں نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنی آواز بلند نہیں کی تو اس وقت کسی نے اس اداکارہ کو کچھ نہیں کہا ، جس طرح اس وقت معمر کو کہہ رہے ہیں۔
مہناز معمر کے مطابق پوڈ کاسٹ ہوسٹ کونٹرورسی چاہتا تھا، جو اس کے انداز اور سوال سے ظاہر ہے، اس نے آپ سب کی وجہ سے وہ حاصل کرلی۔