• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو  آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا گیا۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری دی۔

ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

ہمایوں دلاور اگست کے دوسرے ہفتے میں ایک کورس کے سلسلے میں برطانیہ گئے تھے۔

گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ بادی النظر میں ٹرائل کورٹ نے یک طرفہ فیصلہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید