• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت کا مینڈیٹ صرف روزمرہ معاملات تک محدود ہے‘ رضا ربانی

اسلام آباد (نامہ نگار) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کا مینڈیٹ صرف روزمرہ معاملات تک محدود ہے، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کی تشکیل آئین کی سکیم اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کی تشکیل آئین کی اسکیم اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ ایک غیر منتخب حکومت پارلیمنٹ کی آیئنی اہلیت پر فیصلہ سنائے گی۔ اس کمیٹی کی تشکیل سے نگراں حکومت کے ارادوں پر سنگین سوال اٹھ رہے ہیں۔ رضا ربانی نے بیان میں کہا کہ نگراں حکومت اور کابینہ کا مینڈیٹ صرف روزمرہ معاملات تک محدود ہے۔ نگراں حکومت کے مینڈیٹ میں پارلیمنٹ کے منظور کردہ قوانین کا جائزہ شامل نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید