• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن میں تاخیر پر جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن میں تاخیر پر جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

لیاقت بلوچ اور سابق ایم این اے عبدالاکبر چترالی نے درخواست تیار کر لی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر آئین کے آرٹیکل 224 کی خلاف ورزی ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کا اعلامیہ جاری کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو احکامات جاری کرے۔

قومی خبریں سے مزید