اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آئندہ ماہ سعودیہ اور امارات کا دورہ کرینگے ۔
پی پی آئی کے مطابق وہ سعودی اور امارات کی قیادت کا آڑے وقت میں پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور تجارت و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔