• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے دریائے ستلج میں چوتھا سیلابی ریلا چھوڑ دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت نے دریائے ستلج میں چوتھا سیلابی ریلا چھوڑ دیا جس سے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

سیلابی ریلوں کے باعث پاکپتن، قصور، بہاولنگر، بہاولپور، لودھراں اور وہاڑی کی دریائی پٹی پر سیکڑوں دیہات پہلے ہی زیر آب ہیں اور فصلیں ڈوبی ہوئی ہیں۔

متاثرہ علاقوں کے مکین گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

بہاولپور میں پانی کے دباؤ سے ایمپریس برج کا بند ٹوٹ گیا جس سے 6 بستیوں میں پانی داخل ہوگیا اور فصلیں متاثر ہوگئیں۔

ریلا احمد پور شرقیہ کی دریائی بیلٹ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید