راولپنڈی میں سوتیلی بہن سے مبینہ زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے سوتیلی بہن سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کو پہلے خودکشی کا رنگ دیا تھا، تھانہ روات پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے شواہد اور بیانات لیے۔
پولیس حکام کے مطابق مؤثر تفتیش کے باعث چند ہی گھنٹوں میں مبینہ زیادتی اور قتل کا معمہ حل ہوگیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروالیا گیا ہے، مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ پہلے ہی درج کرلیا گیا تھا۔
والدہ کے مطابق صبح کام کےلیے نکلی تو 2 بجے پڑوسی کی کال آئی کہ ایمرجنسی ہوگئی ہے۔
والدہ نے مزید کہا کہ گھر پہنچی تو اپنی بیٹی کو مردہ حالت میں پایا، یقین ہے میری بیٹی کو اس کے سوتیلے بھائی نے قتل کیا ہے۔