گلگت (نثار عباس سدپارہ) پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پہلے بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ ٹریڈ روٹ کا افتتاح کردیا تاکہ خشکی میں گھرے ممالک کے ساتھ سرحد پار تجارت کو آسان بنایا جا سکے۔ افتتاحی تقریب سی پیک منصوبے کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی۔ چین کے زیر اہتمام افتتاحی کھیپ کامیابی کے ساتھ خنجراب بارڈر پر پہنچی اور افغانستان جانے والی پہلی کھیپ کو نشان زد کیا۔ قراقرم ہائی وے کو ٹرانزٹ روٹ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کارگو طور خم بارڈر کے ذریعے افغانستان میں داخل ہوگا۔ یہ سنگ میل نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بناتا ہے بلکہ وسطی ایشیائی ممالک کو ملانے کیلئے ایک اہم زمینی راستہ بھی پیش کرتا ہے۔ پاکستان کی نیشنل لاجسٹک کارپوریشن اور چینی کمپنی سیوا لاجسٹکس نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ آپریشن شروع کیا ہے۔