صوبہ پنجاب کے شہر نارووال میں رشتہ کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ صدیق پورہ میں پیش آیا جہاں کزن نے رشتہ کے تنازع پر فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں باپ، بیٹا اور شادی شدہ بیٹی شامل ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہے جس کی تلاش اور قتل کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔