ملتان(سٹاف رپورٹر) سمگلنگ کی اطلاع پر ڈی جی خان جاتے ہوئے کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈ ملتان کی گاڑیکو حادثہ پیش آ گیا۔ڈرائیورموقعہ پردم توڑ گیا جبکہ انسپکٹر ،حوالدار اور سپاہی بھی زخمی ہوئے ہیں۔کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈ ملتا ن کو اطلاع موصول ہوئی کہ ڈی جی خان کے علاقے میں سمگل شدہ سامان کی بھاری کھیپ لائی جا رہی ہے جس پر ملتان سے ایک ٹیم کو گزشتہ سے پیوستہ شب ڈی جی خان کے لئے روانہ کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ چوک قریشی کے قریب ڈرائیور کو اونگھ آ گئی اور وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔ڈرائیور اللہ بخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر ہی دم توڑ گیاجبکہ انسپکٹر محسن رضا،حوالدار قدیر اور سپاہی اشفاق،معین اجمل زخمی ہو گئے۔ ا ڈرائیور اللہ بخش کی میت کو آبائی علاقہ کہروڑ پکا میں سپرد خاک کر دیا گیا