ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والے ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔
لاہور ایئر پورٹ پر شائقین اور اسپورٹس بورڈ کے نمائندوں نے ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کیا۔
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ان کی بہترین تھرو ستاسی اعشاریہ آٹھ دو میٹر رہی، آدھے میٹر کے فرق سے بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔