• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں امراض چشم کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے جس پر ماہرین نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت ہے ۔ دوسری جانب ابراہیم حیدری میں ماہی گیروں میں بھی آنکھوں کی بیماری پھیل رہی ہے ۔ماہی گیروں کے مختلف دیہاتوں ابراہیم حیدری، ریڑی میان گاؤں، چشمہ گاؤں، الیاس جٹ گاؤں میں آنکھوں کی بیماری پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔متاثرہ افراد آنکھوں میں سرخی اور نمی کے ساتھ درد کی شکایت کرتا ہے،یہ انفیکشن 8سے 10 روز تک رہتا ہےجس میں آنکھوں کو تجویز کردہ ڈراپ، صاف ٹیشو اور ٹھنڈے پانی سے دھونا مفید ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق متاثرہ افراد کا تولیہ اور صابن سمیت دیگر استعمال کی اشیاء علیحدہ رکھی جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید