• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ دیدار ملتانی کے پیش ہونے پر تنسیخ نکاح کا دعویٰ ڈگری کر نے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)جج فیملی کورٹ ملتان نے اداکارہ دیدار ملتانی کے پیش ہونے پر تنسیخ نکاح کا دعویٰ ڈگری کر نے کا حکم دیا ہے یاد رہے کہ سٹیج اداکارہ دیدار ملتانی نے اپنے شوہر اویس کے خلاف تشد د کرنے اور خرچہ نہ دینے سمیت دیگر الزامات عائد کرکے نکاح کو تنسیخ کئے جانے کا دعوی کیا تھا جس پر گزشتہ روز عدالت نے مدعیہ کو سماعت کرکے دعوی کو اداکارہ کے حق میں ڈگری کردیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ایف آئی اے کو ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیدیاہے ملزم طاہر مقبول پر سلیم ،وسیم اور ان کزن محمد رضوان کو دبئی میں ملازمت دینے کا جھانسہ دیکر 4لاکھ 40 ہزار روپے لوٹنے پر ملزم کو گرفتارکیا گیا تھا عدالت نے آئندہ سماعت 28 جون مقرر کی ہے،سیشن کورٹ نے 210 گرام چرس کے مقدمے میں عمر کو ایک سال پروبیشن پر رہنے کا پابند کرکے مقدمے سے آزاد کردیا ۔ انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 ملتان نے مذہبی انتشارپھیلانے کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزم بھائیوں عبدالجبار اور عبدالستار کوجیل بھجوانے کا حکم دیا ہے
تازہ ترین