• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کردی

ایران نے 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کر دی۔

ایرانی میڈیا کا ذرائع سے دعویٰ ہے کہ تجویز بدھ کو کسی دوسرے ملک کے ذریعے دی گئی تھی، تاہم ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

ادھر امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی قیادت میں علاقائی ممالک کی کوششوں کا حالیہ دور ختم ہو گیا، ایران اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملنے کے لیے تیار نہیں۔

ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کے مطالبات قابل قبول نہیں، ایران نے جنگ بندی ثالثوں کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران جنگ میں امریکا کے لیے گزشتہ روز ایک اور انتہائی خوف ناک دن رہا، 3 طیارے مار گرائے گئے، 2 ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کی گئی۔

پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایف تھرٹی فائیو طیارہ وسطی ایران میں مار گرانے کا دعویٰ کیا، تباہ طیارے کا پائلٹ ایران میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی متضاد اطلاعات بھی ہیں۔

ایران نے امریکا کے اے 10 لڑاکا طیارے کو آبنائے ہرمز کے قریب مار گرایا، پائلٹ بچ نکلنےمیں کامیاب ہوا۔

امریکا کے ایف 15 طیارے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جسے ریسکیو کرنے کے لیے آئے دو ہیلی کاپٹروں پر بھی حملے کیے گئے، یہ ہیلی کاپٹر پائلٹ کو ریسکیو کر کے لے جارہے تھے، فائرنگ سے ان ہیلی کاپٹروں کا عملہ زخمی ہوا تاہم یہ لینڈ کرگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید