ملتان(سٹاف رپورٹر)کڈنی سنٹر ملتان کے شعبہ آؤٹ ڈور کو 16 جولائی سے فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس ضمن میں کڈنی سنٹر ملتان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رفیق انجم نے گزشتہ روز سیکرٹری صحت پنجاب سے ملاقات کی اور کڈنی سنٹر کے شعبہ آؤ ٹ ڈور کو 16 جولائی سے فعال کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ڈائیلسز مشینوں ، ادویات کی فراہمی سمیت دیگر امور بھی زیربحث آئے ۔