ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان آرٹس کونسل کے سابق پروگرام آفیسر سلیم قیصر نے کنٹریکٹ کی تجدید نہ ہونے پر دوبارہ محکمہ تعلیم میں جوائننگ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن کو درخواست دے دی ہے،بتایا گیا ہے کہ سلیم قیصر کا 13 مئی کو بطور پروگرام آفیسر کنٹریکٹ ختم ہوگیا تھا انہوں نے کنٹریکٹ ری نیو نہ ہونے پر محکمہ تعلیم دوبارہ جوائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،واضح رہے کہ سلیم قیصر اس سے قبل مسلسل 17 سال سے بطور استاد گورنمنٹ سکول فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔