پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے غیر معیاری انتظامات اور ناقص صفائی پر 3 نجی اسپتالوں میں مریضوں کا داخلہ بند کر دیا۔
ترجمان کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے لاہور کے 8 نجی اسپتالوں کا معائنہ کیا۔
ترجمان پی ایچ سی نے بتایا کہ ایک نجی اسپتال کے میڈیسن اسٹوریج کو زائدالمعیاد ادویات رکھنے پر سیل کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ناقص انتظامات پر 4 نجی اسپتالوں کے آپریشن تھیٹر سیل کیے گئے۔
دو نجی اسپتالوں کے بلڈ بینک اور الٹراساؤنڈ سروسز بھی معطل کر دی گئیں۔
نجی اسپتالوں کی انتظامیہ کو پی ایچ سی کی کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کمیشن کی مزید ہدایت تک سیل یا معطل شدہ سروسز دوبارہ شروع نہیں ہوسکیں گی۔