کراچی(اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل Alexis Chahtahtinsky نےملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،مئیر نے فرانس کے قونصل جنرل کو بلدیاتی نظام سمیت مختلف شہری امور کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ فرانس میڈیکل، نرسنگ اور دیگر شعبوں میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ پانی،سیوریج اور انفراسٹرکچر کراچی کے بڑے مسائل ہیں، فرانس کراچی میں سولر پارک بنانے، ونڈ ملز، ہوٹلز، ریزورٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے،فرانسیسی قونصل جنرل نے کہا کہ مجھے کراچی شہر اور اس کے کھانے بے انتہا پسند ہیں، فرانس وہ پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کی آزادی کو تسلیم کیا تھا، انہوں نے کہا کہ فرانس اور پاکستان تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں برسوں سے باہمی تعاون کررہے ہیں اور مستقبل میں اس تعاون کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔