ایشیا کپ کا افتتاحی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔
ایشیا کپ کا پہلا میچ دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ میچ سے قبل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب بھی ہوگی۔
تقریب میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ پرفارم کریں گی، افتتاحی تقریب کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔