• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواب ہماری نیند کے معمول کا حصہ ہوتے ہیں، ایک رات کی نیند میں ہم متعدد خواب دیکھتے ہیں۔ اگرچہ نیند کے دوران کسی بھی وقت خواب آسکتے ہیں لیکن نیند کی ایسی حالت جس میں خواب آتے ہیں اسے REM SLEEPکہتے ہیں۔

 ریم سے مراد Rapid Eye Movementہے۔ ریم سلیپ میں اگر آپ بیدار ہوجائیں تو نظر آنے والا خواب آپ کو پوری تفصیل سے یاد رہتا ہے۔

اگرچہ ماہرین کے پاس اس بات کی کوئی سائنسی توجیہہ نہیں ہے کہ خواب کیوں دکھائی دیتے ہیں لیکن ایک تھیوری کے مطابق خواب ہماری دن بھر کی شعوری کیفیات کا تسلسل یا پھر لاشعوری ردّعمل ہوتے ہیں۔

 یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں دن بھر کے خیالات، احساسات اور ذہنی تاثرات کو ہمارا لاشعور چھانٹ کر کسی نئی صورت میں ہمارے سامنے لے آتا ہے۔ 

 کچھ خواب ہماری ناآسودہ خواہشات کا اظہار ہوتے ہیں جو بچپن سے تعلق رکھنے والے گہرے جذباتی ردعمل سے تعلق رکھتے ہیں۔ کچھ خواب دبے ہوئے احساسات و خیالات کی تبدیل شدہ صورت ہوتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید