• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’جوان‘ کا پہلا ٹریلر ، شاہ رخ خان نے ٹرین ہائی جیک کرکے عالیہ بھٹ کی ڈیمانڈ کر دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کے مداحوں کا انتظار بس اب ختم ہونے کو ہے، ایکشن سے بھر پور فلم ’جوان‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا جبکہ فلم 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

ایکشن، ڈرامہ، تھرل، رومانس سے بھر پور اس فلم میں شاہ رخ خان اینٹی ہیرو کے روپ میں دکھائی دیں گے، ان کے مدمقابل اداکارہ نینتھارا ہیں جبکہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو کیمو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

جیسے جیسے ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم  ’جوان‘ کی ریلیز قریب آتی جارہی ہے، کنگ خان کے مداحوں کا جوش بھی بڑھتا جارہا ہے اور ممبئی کے گیٹی گلیکسی سینما میں صبح 6 بجے خصوصی اسکریننگ کے ساتھ ہی فلم کے حوالے سے نیا ریکارڈ قائم ہونے والا ہے۔

فلم کے ٹریلر کی بات کی جائے تو شاہ رخ خان فوجی جوان جو مختلف روپ میں نظر آئیں گے اور ان کی ٹیم 6 خواتین پر مشتمل ہے، جو ملک میں جاری ڈکیتیوں کو روکتی ہے، تاہم وہ ایک مشن کے دوران میٹرو کو ہائی جیک کرتے ہیں اور اس کیس کا انچارج اداکارہ نینتھارا کو بنایا گیا ہے جو پولیس افسر کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ٹریلر کے ایک ڈائیلاگ کے مطابق پولیس افسر ہائی جیکر سے سوال کرتی ہیں کہ اب تم کیا چاہے، جس پر شاہ رخ خان کہتے ہیں مجھے ’عالیہ بھٹ‘ چاہیے۔

فلم کا ولن یعنی اداکار وجے سیتھوپتی مختلف روپ میں نظر آئیں گے، وہ اس فلم میں ’دنیا کے چوتھے سب سے بڑے اسلحہ ڈیلر‘ کا کردار نبھا رہے ہیں، جسے پکڑنے کے لئے کنگ خان جوان سے فرضی ولن بنتے ہیں۔

ٹریلر کے اختتام پر پس منظر میں شاہ رخ خان کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے ، باپ سے بات کر‘۔

مداح شاہ رخ خان کے اس ڈائیلاگ کو منشیات کے کیس میں گرفتار ہونے والے آریان خان سے منسلک کر رہے ہیں جبکہ یہ اندازہ بھی لگایا جارہا ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار نبھا رہے ہیں۔ اب حقیقت سے پردہ 7 ستمبر کو اُٹھے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید