• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین شاہ آفریدی سے بھارتی میڈیا نے پریشان ہو کر پروپیگنڈا شروع کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پہلے ہی اوور میں وکٹیں حاصل کرنے کی وجہ سے مشہور شاہین شاہ آفریدی سے بھارتی میڈیا نے پریشان ہوکر پروپیگنڈا شروع کردیا۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سے ایک دن قبل بھارتی میڈیا نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی فٹنس پر سوال اٹھانا شروع کردیے ہیں۔

بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ شاہین آفریدی نیپال کے خلاف میچ کے دوران فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے تھے اور میڈیکل اسٹاف نے باؤنڈری لائن پر ان کا ٹریٹمنٹ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کرنے میں اتنا آگے نکل گیا کہ شاہین آفریدی کے پاک بھارت میچ سے ممکنہ باہر ہونے پر متبادل بولر کا نام بھی دے دیا۔

بھارتی میڈیا نے محمد وسیم جونیئر کو متبادل بولر قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے نیپال کے خلاف ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں مکمل فٹنس کے ساتھ 5 اوورز کرائے تھے۔

شاہین آفریدی کو میچ میں صرف 5 ہی اوورز کرنے کی نوبت آئی کیونکہ نیپال کی پوری ٹیم 23.4 اوورز میں آؤٹ ہوگئی تھی۔

دوسری جانب سے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی مکمل فٹ ہیں اور انہیں کوئی مسئلہ نہیں، وہ گرم موسم کی وجہ سے شرٹ تبدیل کرنے کے لیے باہر گئے اور پھر واپس آگئے تھے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید