• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی میں دوبارہ کبھی گنجا نہیں ہوں گا، شاہ رخ خان کا فلم ’جوان‘ پر دلچسپ تبصرہ

میں اس سے پہلے اپنی پوری زندگی میں کبھی گنجا نہیں ہوا، شاہ رخ خان/ فلم جوان سے ایک منظر
میں اس سے پہلے اپنی پوری زندگی میں کبھی گنجا نہیں ہوا، شاہ رخ خان/ فلم جوان سے ایک منظر 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دبئی میں برج خلیفہ پر اپنی نئی فلم’جوان‘ کی اسکریننگ کی تقریب میں فلم کے بارے میں دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا۔

شاہ رخ خان نے فلم کے پروموشنل ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں اس سے پہلے اپنی پوری زندگی میں کبھی گنجا نہیں ہوا تو یہ پہلا موقع تھا جب فلم ’جوان‘ کی شوٹنگ  کے لیے میں نے اپنا سر منڈوایا۔

اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یار آپ لوگوں کے لیے میں گنجا بھی ہوگیا ہوں تو میرے اسی کام کی عزت کرتے ہوئے فلم دیکھنےچلے جانا، کیا پتا مجھے دوبارہ گنجا دیکھنے کا موقع پھر کبھی ملے نہ ملے۔

شاہ رخ خان نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’اب میں دوبارہ کبھی گنجا نہیں ہوں گا۔

واضح رہے کہ تامل فلموں کے معروف ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی شاہ خان کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’جوان‘ رواں ماہ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید