• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’جوان‘ کا ٹریلر برج خلیفہ پر ریلیز

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم’جوان‘ کےٹریلر کی اسکریننگ دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی کی گئی۔

برج خلیفہ پر فلم ’جوان‘ کے ٹریلر کو دیکھنے کے لیے شاہ رخ خان کے مداح بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔

بھارتی اداکار نے خود بھی دبئی میں اپنی فلم کے ٹریلر کو لانچ کرنے کے لیے منعقد کی گئی شاندار تقریب میں شرکت کی۔

شاہ رخ خان اس موقع پر سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور پینٹ کیساتھ لال رنگ کی جیکٹ پہنے بہت دلکش نظر آ رہے تھے۔

اُنہوں نے تقریب میں مداحوں سے بات کرتے ہوئے اپنی نئی فلم کے کچھ مشہور ڈائیلاگز بھی دہرائے۔

بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے ، باپ سے بات کر


 مداح شاہ رخ خان کے اس ڈائیلاگ کو منشیات کے کیس میں گرفتار ہونے والے آریان خان سے منسلک کر رہے ہیں جبکہ یہ اندازہ بھی لگایا جارہا ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار نبھا رہے ہیں لیکن اب حقیقت سے پردہ تو 7 ستمبر کو ہی اُٹھے گا۔


واضح رہے کہ تامل فلموں کے معروف ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی شاہ خان کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’جوان‘ رواں ماہ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید