افریقی ملک کانگو میں سونے کی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملے میں دو چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
کانگو حکام کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک کانگو فوجی اور مقامی ڈرائیور شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سونے کی کان میں کام کرنے والے چینی اور مقامی کارکن اور ایک کانگو فوجی شامل ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور گاڑیوں میں موجود سونے کے پارسل لوٹ کر لے گئے، حملہ آور مقامی تھے۔
خیال رہے کہ کانگو میں معدنیات کی کان کن کی صنعت میں چین بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔