نوبیل فاؤنڈیشن نے نوبیل ایوارڈز کی تقریب میں روس، ایران اور بیلاروس کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوبیل فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ایوارڈز تقریب میں روس، بیلاروس اور ایران کے سفیروں کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔
تینوں ممالک کو مدعو کرنے کا فیصلہ سوئیڈن کے احتجاج پر تبدیل کیا گیا، نوبیل فاؤنڈیشن نے گزشتہ روز تینوں ملکوں کو مدعو کرنے کا اعلان کیا تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نوبیل فاؤنڈیشن کے فیصلے پر سوئیڈش سیاسی جماعتوں نے تقریب کے بائیکاٹ کا کہا تھا۔
گزشتہ برس بھی تقریب میں روس اور بیلاروس کو یوکرین پر حملے کی وجہ سے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔
نوبیل ایوارڈز 2023 کی تقریب 10 دسمبر کو ہوگی، مختلف شعبوں میں نوبیل انعام پانے والوں کے ناموں کا اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔