کراچی (جنگ نیوز) تحریک انصاف کے سیکرٹری انفارمیشن اور سابق رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی ضمانت کے باوجود گرفتاری انتہائی شرمناک ہے۔ پی ٹی آئی کے خلاف بھونڈے کیس بنا کر انتقامی سیاست چمکائی جارہی ہے۔ ایک بیان کے میں اُن کا کہنا تھا کہ ہم ظلم و زیادتی کے آگے نہیں جھکیں گے، عدالتوں سے انصاف کی اُمید ہے اور وہاں سے ہی رجوع کریں گے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مرتضی وہاب سلیکٹڈ میئر ہیں، وہ اپنے کاموں سے بھاگ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے 15 سال سے کراچی شہر کیلئے کچھ نہیں کیا تو اب کیا کرے گی؟ اس جماعت نے کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا ہے۔