کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ اعتراضات پر انکوائری شروع کردی ہے، وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطے نے ایف آئی اے کو اس حوالے سےمراسلہ بھیجا تھا،ایف آئی اے نے ہاکی فیڈریشن میں ہونے 2012 تا 2022 ہونے والی مالی بے قاعدگیوں کی دستاویزات طلب کرلی ہے، جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق 2008 سے 2022تک پی ایچ ایف کے اکائونٹ سے مختلف سکریٹریز نےایک ارب50کروڑ روپے سے زائد رقم مختلف مد میں نکالے ہیں، فیڈریشن کی آڈٹ رپورٹ پر113اعتراضات سامنے آئے ہیں۔