گلگت (اے پی پی)محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی طرف سے جاری بیان میں وضاحت جاری کر دی گئی ہے کہ گلگت بلتستان میں حالات مکمل طور پر پر امن ہیں اور پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں زیر گردش خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ گلگت بلتستان میں تمام رابطہ سڑکیں ،تجارتی و کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔ چہلم امام حسین پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسزکی خدمات حاصل کی گئی ہیں،۔