• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثہ کیس، نیب نے علی حسن زرداری و دیگر کیخلاف انکوائری بند کردی

کراچی (این این آئی)سابق ایم پی اے علی حسن زرداری و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی۔ نیب نے علی حسن زرداری و دیگر کیخلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ ناکافی شواہد کی بنا پر علی حسن زرداری و دیگر کے انکوائری بند کردی گئی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب علی حسن و دیگر کے کوئی بھی انکوائری شروع کرنے سے پہلے عدالت کو آگاہ کرے۔ نیب نے علی حسن زرداری و دیگر کیخلاف 2021 سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری شروع کر رکھی تھی۔