ایشیا کپ میں نیپال اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی کے ڈانس کے چرچے ہونے لگے۔
پالی کیلے گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت اور نیپال کے میچ میں دوران فیلڈنگ ویرات کوہلی نے ڈانس کیا۔
ویرات کوہلی نے نیپالی گانے پر ڈانس کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بھارتی بیٹر نے نیپال کے مشہور گانے’ کٹ ما کٹو‘ گانے پر اپنے ڈانس کے جوہر دکھائے۔ یاد رہے کہ اس نیپالی گانے کو یوٹیوب پر 193 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔