• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں فائرنگ سے پادری کو زخمی کرنےکا مقدمہ درج


فیصل آباد میں فائرنگ کرکے مسیحی پادری کو زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف درج کر لیا گیا تاہم ملزم کی گرفتاری نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق گذشتہ روز مقامی چرچ کے پادری المیعزر سدھو عرف وکی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا۔

زخمی پادری سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے پادری کی مدعیت میں نامعلوم شخص کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے ستیانہ روڈ پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید