• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی پور کی صورتحال پر بھارت کا سست ردعمل، اقوام متحدہ ماہرین کی مذمت

اقوام متحدہ ماہرین نے بھارتی ریاست منی پور میں جھڑپوں اور جنسی تشدد کے خلاف بھارت کے سست ردعمل کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ ماہرین کا کہنا ہے کہ منی پور میں جسمانی، جنسی تشدد اور نفرت انگیز تقاریر روکنے کیلئے بھارتی حکومت کا ردعمل ناکافی رہا۔

ماہرین نے منی پور میں بھارتی حکومت، سیکیورٹی اداروں کے سست، ناکافی ردعمل پر شدید تشویش ظاہر کی۔

اقوام متحدہ ماہرین کا کہنا ہے کہ منی پور میں سیکڑوں خواتین پر جنسی تشدد کی خبروں سے دنگ ہیں، نفرت انگیز، اشتعال انگیز تقریروں کے نتیجے میں تشدد کی خبروں پر فکرمند ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ بھارتی حکومت نسلی، مذہبی منافرت اور تشدد میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے، بھارتی حکومت تشدد کی حوصلہ افزائی کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ منی پور میں مئی سے جاری فسادات میں 160 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوچکے۔

منی پور فسادات میں ہزاروں افراد بےگھر، ہزاروں مکانات اور سیکڑوں گرجا گھر جلائے جاچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید