• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر انٹر بینک میں 304 روپے 94 پیسے کا ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 307 روپے اور انٹر بینک میں 304 روپے 94 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 4 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 304 روپے 94 پیسے پر بند ہوا۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 306 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا، رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 52 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر گزشتہ ہفتے 305 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ ڈالر کی بلند ترین اختتامی قیمت 307روپے 10 پیسے 5 ستمبر کو ریکارڈ ہوئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے کی کمی ہو گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 307 روپے پر آ گیا۔

آئی ایم ایف نے دونوں مارکیٹوں کا فرق 1 اعشاریہ 25 فیصد تک رکھنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے کمی سے 332 روپے پر آ گیا، پاؤنڈ 9 روپے کم ہو کر 388 روپے کا ہو گیا، جبکہ سعودی ریال ڈیڑھ روپے کمی سے 81 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

تجارتی خبریں سے مزید