• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں جاپانی وزیرِ مملکت برائے دفاع مسٹر انوتو شیرو، جاپانی وزارتِ دفاع کی سینئر قیادت، ٹوکیو میں دوست ممالک کے دفاعی اتاشی کور کے ارکان اور ممتاز جاپانی اسکالرز نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے بھارتی جارحیت کے خلاف ملک کے دفاع میں بہادر مسلح افواج کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ 

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایسے خطے میں واقع ہے جہاں ہمیں امن و سلامتی کے نامساعد ماحول کا سامنا ہے لیکن کسی بھی خطرے یا چیلنج کا جواب دینے کے لیے پاک افواج پہلے سے زیادہ چوکس اور پوری طرح مسلح اور ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ 

پاکستانی سفیر نے تنازعات اور ان کے پرامن حل کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

سفیر نے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز کے تعاون کو بھی سراہا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک باہمی تعلاقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون پر مبنی تعلقات کو جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر جاپان کے وزیرِ مملکت برائے دفاع مسٹر انوتو شیرو نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب کے آخر میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

خاص رپورٹ سے مزید