• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟

شاہ رخ خان، فائل فوٹو
شاہ رخ خان، فائل فوٹو 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے خطیر رقم وصول کی ہے۔

شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ میں دوہرا کردار ادا کیا ہے اور 7 مختلف روپ میں  بدلتے نظر آئے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق، اُنہوں نے فلم میں کام کا 100 کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ لیا ہے۔

اس کے علاوہ شاہ رخ خان فلم ’جوان‘ کی کل کمائی سے 60 فیصد حصّہ بھی وصول کریں گے۔ 

واضح رہے کہ ساؤتھ انڈین فلموں کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے 3 مختلف زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں گزشتہ روز سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔ 

گوری خان اور گورو ورما اس فلم کے مشترکہ پروڈیوسرز ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید