بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بتا دیا ہے کہ فلم ’جوان‘ میں فلمی شائقین کو کیا پیغام دیا گیا ہے۔
شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فلم ’جوان‘ کی ریلیز سے قبل اپنے مداحوں کے ساتھ بات کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا۔
اُنہوں نے اس سیشن میں اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔
ایک مداح نے اسی دوران سوال پوچھا کہ فلم ’جوان‘ سے اخلاقیات کے بارے میں کیا سیکھا جا سکتا ہے؟
شاہ رخ خان نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ فلم ’جوان‘ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم بحیثیت انسان اپنے ارد گرد جو تبدیلی لانا چاہتے ہیں وہ کس طرح تبدیلی لا سکتے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ فلم میں خواتین کو بااختیار بنانے اور اپنے حق کے لیے لڑنے کا پیغام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تامل فلموں کے معروف ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی شاہ خان کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’جوان‘ رواں ماہ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ، فلم ’جوان‘ نے ہندی (2D) اسکریننگ میں 4 لاکھ سے زائد ٹکٹس کی فروخت پر 12.17 کروڑ بھارتی روپے سے زائد جبکہ ہندی (IMAX) شوز میں 11,300 ٹکٹس کی فروخت پر 78.58 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔