• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نفسیاتی بیمار کانسٹیبل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے پہنچ گیا

نفسیاتی بیماری میں مبتلا کانسٹیبل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے پہنچ گیا۔

لاہور ٹریفک ترجمان کے مطابق نفسیاتی بیماری میں مبتلا کانسٹیبل شاہد جٹ کی صحت میں بہتری آئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار شاہد جٹ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے ڈرائیونگ سینٹر آیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پولیس اہلکار شاہد جٹ کا نفسیاتی علاج تاحال جاری ہے۔

شاہد جٹ نے اس موقع پر کہا کہ وہ قانون کا احترام کریں گے اور ہیلمنٹ پہنیں گے، بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل نہیں چلائیں گے۔

یاد رہے کہ پولیس کانسٹیبل شاہد جٹ کی پولیس کے اعلیٰ حکام کو گالیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید