• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ویمن ٹیم پہلی مرتبہ انٹرنیشنل بیچ والی بال میں شرکت کیلئے تیار

پاکستان ویمن والی بال ٹیم پہلی مرتبہ انٹرنیشنل بیچ والی بال ایونٹ میں شرکت کیلئے تیار ہے، پاکستان والی بال فیڈریشن نے بنگلادیش میں ہونے والی سینٹرل ایشین ویمن بیچ والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے ۔ 

پاکستان والی بال فیڈریشن کے سربراہ چوہدری یعقوب کے مطابق پانچ ملکی ویمنز بیچ والی بال چیمپئن شپ 13 سے 15 ستمبر تک کاکس بازار، بنگلادیش میں ہوگی۔

 اس ایونٹ میں، میزبان بنگلادیش اور پاکستان کے علاوہ  بھارت، کرغزستان اور ازبکستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

 سینٹرل ایشیا ویمنز بیچ والی بال چیمپئن شپ میں عذرا فاروق اور مقدس بخاری پر مشتمل پاکستان کی دو رکنی ٹیم حصہ لے گی، ٹیم نے اسلام آباد میں کوچ محمد زاہد کی نگرانی میں بھرپور تیاریاں کیں۔ 

ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم 10 ستمبر کو اسلام آباد سے براستہ دوحا بنگلادیش کیلئے روانہ ہوگی۔

عذرا فاروق اور مقدس بخاری پر مشتمل ٹیم کل دوحہ سے بنگلادیش روانہ ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید