• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کا ٹیچرز سے زیادتی معاملے کا نوٹس

نئے ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے چارج سنبھالنے کے بعد کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں ٹیچرز سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ 

ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے مقدمے کے آئی او، متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو طلب کر لیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے ہدایت کی کہ مقدمے کی تفتیش میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ ملزم کی بروقت گرفتاری اچھا اقدام ہے ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی نازیبا ویڈیو کیسے وائرل ہوئی اس کی انکوائری کی جائے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے والے افراد سے بھی تفتیش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ناسوروں سے کوئی نرمی نہ برتی جائے، مقدمے کی تفتیش میں کوئی کوتاہی برتی گئی تو انوسٹی گیشن آفیسر کے خلاف ایکشن ہوگا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے ہدایت کی کہ کیس کی انکوائری مکمل میرٹ پر کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید