• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیو اسکینڈل، ملیر پولیس نے جلدبازی میں کیس خراب کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیواسکینڈل کا معاملہ،ملیر پولیس نے جلدبازی میں کیس خراب کردیا۔

خواتین کو بلیک میل کرکے جنسی زیادتی کا کیس سرکاری مدعیت میں داخل کیا گیا،پولیس نے جلدبازی میں ایف آئی آر میں کوئی ثبوت ظاہر نہیں کیا،جنسی زیادتی کے کیس میں متاثرہ خواتین کا ہونا ضروری ہے،تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین کے بغیر کیس بالکل کمزور ہے۔

معاملے کے اہم کردار سی سی ٹی وی ٹیکنیشن شکیل کے جسم کے مختلف حصوں پر بدترین تشدد کے نشانات موجود ہیں تاہم اسکی کہی گئی باتوں پر بھی پولیس یقین کرنے کو تیار نہیں ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شکیل کا کہنا ہے کہ اسے جن لوگوں نے مبینہ طور پر اغوا کیا 

انہوں نے اسے اور اسکے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،اسے ڈر ہے کہ اسے اور اسکے بچوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا جائیگا تاہم ابھی تک پولیس شکیل تک نہیں پہنچ سکی ہے اور پولیس کو سی سی ٹی وی ٹیکنیشن شکیل اور علی کی تلاش ہے ،تاحال کسی متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید