• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ٹاکرا: شائقین کا پاکستان کی مایوس کُن کارکردگی پر ردِعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستانی شائقینِ کرکٹ نے ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی 228 رن کے بڑے مارجن سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کُن کارکردگی پر ملے جلے سے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ایونٹ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف ریزرو ڈے پر کھیلتے ہوئے کافی الجھے ہوئے نظر آئے۔

ریزرو ڈے پر پاکستانی بولرز بھارت کی ایک بھی وکٹ حاصل نہ کرسکے اور ان کی بیٹنگ بھی بھارتی بولرز کے خلاف ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم صرف 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

عالمی نمبر ون پاکستانی ٹیم کا  اتنے بڑے مارجن سے ہارنا بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن تھا۔

اسی لیے شائقین کرکٹ سے لے کر پروفیشنل کرکٹرز تک کوئی بھی اس نقصان پر اپنی رائے کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ سکا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رن کے بڑے مارجن سے ہرا دیا، 356 رن کے جواب میں پاکستانی بیٹرز 128رن ہی بنا سکے، رنز کے اعتبار سے ون ڈے کرکٹ میں یہ پاکستان کی دوسری بدترین شکست ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید