• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کے وزیراعظم بھی رجنی کانت کے مداح نکلے


ملائیشیا کے وزیراعظم بھی رجنی کانت کے مداح نکلے، وزیراعظم انور ابراہیم سے چند روز قبل بھارتی اداکار رجنی کانت نے ملاقات کی۔

وزیراعظم انور ابراہیم نے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے بھارتی فلم اسٹار رجنی کانت سے ملاقات کی جو ایشیا اور بین الاقوامی سطح پر جانا پہچانا نام ہیں۔

انہوں نے اسٹار اداکار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے وہ اپنے شعبے اور فلمی دنیا میں کامیابیاں حاصل کرتے رہیں۔

جب رجنی کانت نے ملاقات کیلئے وزیراعظم کی طرف پیشقدمی کی تو انور ابراہیم نے مشہور فلم ’شیوا جی دی باس‘ کا ایک ایکشن دہرایا اور رجنی کانت اس پر مسکرا اٹھے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید