• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن حدید اسکول پرنسپل کیخلاف 2 متاثرہ خواتین نے بیانات ریکارڈ کرادیے

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کے خلاف 2 متاثرہ خواتین نے بیانات ریکارڈ کرادیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں گلشن حدید اسکول پرنسپل کی خواتین سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسکول پرنسپل کو عدالت میں پیش کردیا۔

دو متاثرہ خواتین عدالت میں پیش ہوئیں، تفتیشی افسر نے بیان قلمبند کرنے کی درخواست کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں مبینہ ویڈیوز پر مشتمل یونیورسل سیریل بس (یو ایس بی) پیش کردی۔

دونوں متاثرہ خواتین کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے، متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم عرفان نے مجھے ملازمت کا جھانسہ دیا اور ویڈیو بناکر کر بلیک میل کیا۔

عدالت نے اسکول پرنسپل کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روزہ کی توسیع کی۔

قومی خبریں سے مزید