• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال کی ایمرجنسی کے گندے واش رومز پر وزیر اعلیٰ سندھ برہم

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے جناح اسپتال کراچی کے دورے میں ایمرجنسی کے گندے واش رومز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے، فوری صفائی کے احکامات دے دیے۔

مقبول باقر نے کہا کہ جناح اسپتال کی ایمرجنسی کے واش روم انتہائی گندے ہیں، اسپتال کے واش رومز کی صفائی کے احکامات دیے ہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ  نے کہا کہ جلد شہر کے دیگر اسپتالوں کا بھی دورہ کروں گا، جناح اسپتال میں نرسنگ اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

مقبول باقر نے جناح اسپتال کے سرجیکل کمپلیکس کا بھی دورہ  کیا، انہیں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں 1500 سے 1600 مریض روزانہ آتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید