ایشیا کپ 2023 کے بقیہ میچز کےلیے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو سری لنکا کا ویزا مل گیا۔ وہ آج رات کولمبو روانہ ہوں گے۔
روانگی سے قبل فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں بھرپور ٹریننگ کی۔
شاہنواز دھانی کل پاکستان ٹیم کو کولمبو میں جوائن کرلیں گے، وہ ایشیا کپ کے فائنل کےلیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
فاسٹ بولر نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں بھرپور پریکٹس کی۔
خیال رہے کہ پاکستانی فاسٹ بولنگ ڈپارٹمنٹ میں انجری مسائل کی وجہ سے نسیم شاہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے جبکہ حارث رؤف کی بھی بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے۔
نسیم شاہ کی جگہ پر زمان خان کو پہلے ہی ٹیم میں شامل کیا جاچکا ہے جبکہ شاہ نواز دھانی کو بطور ریزرو کھلاڑی ایشیاء کپ کےلیے سری لنکا طلب کیا گیا ہے۔