ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا جس کے بعد اسے 45، 45 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا۔
کولمبو میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، جو ٹاس میں بھی تاخیر کی وجہ بن گیا۔
پاکستانی وقت کے میچ کا ٹاس دوپہر 2 بجے ہونا تھا جبکہ میچ ڈھائی بجے شروع ہونا تھا، تاہم بعدمیں ٹاس کا وقت ساڑھے چار بجے کردیا گیا تھا۔
پاکستان ٹیم
سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین آفریدی، امام الحق، محمد رضوان،افتخار احمد، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں پہنچنے کےلیے سری لنکا کے خلاف کامیابی درکار ہے۔ میچ میں شکست یا پھر میچ بارش کی نذر ہونے کی صورت میں پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔