• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکس نے تصدیق شدہ صارفین کے لئے ’پرائیویٹ لائکس‘ کا نیا فیچر متعارف کرادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) نے تصدیق شدہ صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروا دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب ایکس کے تصدیق شدہ صارفین یا ایکس پریمیم صارفین اپنی پسند کو دیگر صارفین سے پوشیدہ رکھ سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے خصوصی صارفین کے لئے متعارف کروائے گئے نئے فیچر ’پرائیویٹ لائکس‘ سے صارفین اپنے لائکس کو دوسروں سے پوشیدہ رکھ سکتے ہیں۔

اس کے لئے آپ کو اپنی پروفائل میں جاکر کسٹمائز سے لائکس کے ٹیب کو پوشیدہ کرنے والے فیچر کو متحرک کرنا ہوگا جس کے بعد آپ کی پروفائل سے لائکس کا ٹیب دیگر صارفین کے لئے غائب ہوجائے گا اور ایکس اے پی آئی کے لیے بھی آپ کی لائکس کی ٹائم لائن پوشیدہ کردی جائے گی۔

تاہم فی الحال یہ معلوم نہیں کہ اگر ایکس پریمیم صارفین مستقبل میں اگر کبھی ادائیگی روک دے تو کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ ایکس پر موجود کئی ہائی پروفائل صارفین کو ان کے لائکس کی وجہ سے ماضی میں کئی بار شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کئ کئی مثالیں موجود ہیں۔

2017 میں امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک فحش کلپ کو لائک کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کا سوشل میڈیا ہینڈل کرنے والے عملے سے غلطی سے لائک کا بٹن دب گیا تھا۔ ایسا ہی کچھ 2014 برطانوی پاپ اسٹار ہیری اسٹائلز اور امریکی گلوکار سیموئل ایل جیکسن کے ساتھ بھی ہوا اور بعدازاں انہیں لائکس اور ان لائک کرنا پڑا۔

خاص رپورٹ سے مزید