• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کے بیٹے جنید خان نیٹ فلکس فلم میں ڈیبیو دینے کیلئے تیار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان نیٹ فلکس فلم ’مہاراج‘ میں ڈیبیو دینے کے لیے تیار ہیں۔

فلم پروڈکشن ہاؤس’یش راج فلمز‘جوکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں متعدد باصلاحیت اداکاروں کو لانچ کرنے کے لیے مشہور ہے، اب عامر خان کے بیٹے جنید خان کو اپنی فلم ’مہاراج‘ میں لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فلم’مہاراج‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم میں جنید خان مرکزی کردار میں جبکہ ان کے ساتھ جئے دیپ اہلاوٹ، شروری، اور شالنی پانڈے اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

سچے واقعات سے متاثر اس فلم کی کہانی وپل مہتا اور اسنیہا ڈیسائی نے لکھی ہے جبکہ سدھارتھ پی ملہوترا اس کے ہدایت کار ہیں۔

اس فلم میں 1800 کی دہائی کے ایک ایسے صحافی کی کہانی بیان کی گئی ہے جوکہ معاشرے کی ایک بااثر شخصیت کے سامنے اُٹھ کھڑا ہوتا ہے۔

جنید خان فلم میں صحافی کا مرکزی کردار جبکہ جئے دیپ اہلاوٹ منفی کردار ادا کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید